arif alvi

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آنے لگی، وزیراعظم عمران خان کے بعد صدر عارف علوی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اللہ تعالیٰ کورونا متاثرین کو شفا عطا فرمائے۔

 اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی لیکن اینٹی باڈیز 2 ڈوز کے بعد تیار ہونا شروع کردیتی ہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز ایک ہفتے میں لگنی تھی۔ برائے مہربانی محتاط رہیں۔

اپنے ٹویٹ میں صدر عارف علوی نے قرآن پاک کی آیت بھی شیئر کی جس کا ترجمہ ہے۔ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفاء دیتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here