ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔
مہم کے دوران کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدر آمد ہوگا۔
صوبہ پنجاب میں پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 1 لاکھ 20 ہزار ورکرز حصہ لے رہیں ہیں۔
صوبہ سندھ میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو مہم کے تحت پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ کے پی کے میں 60 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔