یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کر گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران نے اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی وفات پر دبئی میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 75 سالہ شیخ حمدان بن راشد دبئی کے نائب حکمران تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here