لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ 

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو طلب کررکھا ہے، تاہم گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

مریم نواز جاتی امرا اراضی کیس میں حفاظتی ضمانت کےلئے لاہور ہائی کورٹ  پیش ہوئیں اور اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ مریم نواز عبوری ضمانت کے لئے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں بینچ کے روبرہ پیشی ہوئیں تو ان کے ہمراہ کیپٹن (ر) صفدر، پرویز رشید، رانا ثنااللہ، عطاء اللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے، درخواست پر سماعت بیبچ تھوڑی دیر میں کرے گا۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ نیب لاہور نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، اور دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، نکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں تاہم گرفتاری کا خدشہ ہے۔

درخواست میں مریم نواز نے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے، حکومت کے دباؤ پر درخواست گزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے، لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کو عبوری ضمانت منظور کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here