کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، اور بتایا ہے کہ شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جب کہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے، تاہم اب درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا، شہر میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی، تاہم ہیٹ ویوز کے امکانات فی الحال نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here