نمائندہ وی این ایس
سہون: سیھون شہر میں ۱۳ سالہ عبدالکریم ببر کود کر ہلاک، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں جسم پر تشدد کے پندرہ نشانات موجود، مدرسے کے دو افراد حراست میں لے لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی کے دادو کے رپورٹر محمد فاروق ببر نے ڈھائی مہینہ قبل اپنے ۱۳ سالہ بیٹے عبدالکریم ببر کو سیہون شہر میں فیصان مدینہ کے زیر انتظام چلنے والے مدرسے میں داخل کرایا۔ جہاں رات کو انہوں نے چھت سے چھلانگ لگادی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے یہ رپورٹ ہونے تک کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا ہے ، جبکہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عبدالکریم ببر کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے پندرھ نشانات موجود ہیں۔
پولیس نے مدرسے کے دو افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔