اسٹاف رپورٹ
کراچی: ماہر معیشت ، سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ، اور بلوچستان ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ ریاست پرخطرات منڈلارہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ماتحت ریاست کوکیاجارہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نوعیت کو بدلہ جارہا ہےاسٹیٹ بینک ریاست کووسائل فراہم کرنے کاپابند ہے
ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے نئے قانون میں پہلاحق قرضہ ادائیگی کاہوگا۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں انسانی حقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بات چیت کرتے ہوئے کی۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ جوبچے گا اس سے باقی اخراجات ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے دس سال پہلے وزرائے خارجہ سے مطالبہ کرتے تھے وہ کہتے تھے ہم مجبورہیں آئی ایم ایف کے ہاتھوں ، اب اسٹیٹ بینک بھی یہ ہی کہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی معاشی خودمختاری نہیں ہے، سندھ اسمبلی اسٹیٹ بینک بل کے خلاف قرارداد پاس کرے ، کیونکہ اس وقت صرف سندھ اسمبلی سے ہی امید لگائی جا سکتی ہے۔