اسٹاف رپورٹر

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سیکریٹری جنرل سردار رحیم  نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ متحدہ سندھ، مضبوط پاکستان ہے۔ اکیس مارچ کو کراچی میں سورہیہ بادشاہ کی یاد میں بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے وڈیو نیوز سروس، وی این ایس کے دفتر کے دورے کے موقع پر کی۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ لیاقت آباد میں ہوگا۔جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر  پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے آرگنائیزنگ کمیٹی کے سیکریٹری عبدالکریم شر، اور کراچی ڈویزن کی آرگنائیزنگ کمیٹی کے رہنما ارشد شر بلوچ، میڈیا ایڈوائیزر اکبر جعفری بھی  ساتھ تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here