کراچی: شہر قائد میں آج سے 30 ائیر کنڈیشنڈ 16 ڈی کوچز کا آغاز ہو گیا ہے۔
ائیر کنڈیشنڈ کوچ کے روٹ اونر محمد شفیع کا کہنا ہے کہ فی الحال ایک ہی روٹ پر بسیں چلائی جا رہی ہیں، داؤد چورنگی شارع فیصل تا ٹاور کوچ کا کرایہ 100 روپے ہو گا۔
روٹ اونر محمد شفیع کا کہنا ہے کہ مزید 2 روٹس پر بھی اے سی کوچز کا آغاز ہو گا۔
کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک بڑا مسئلہ ہے اور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث رکشے اور چنگچیوں کی بھرمار ہے جو ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے کا باعث بنتے ہیں۔