وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان کی جانب سے دو قدم بڑھائیں جائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالتے ہی بھارت کو امن کی دعوت دی تھی مگر افسوس اس بات کا ہے کہ بھارت سرکار اس سوچ کی حامی نہ تھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جمود کی اس فضاء کو ختم کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ  بھارت مسئلہ کشمیر کے تنازعے کو حل کرنے کے لئے حامی دے گا تو پاکستان بھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے روابط کے بعد سیز فائر معاہدے کی بحالی ایک مثبت پیش رفت ہے تاہم قیام امن کی کوششیں اس وقت تک سودمند ثابت نہیں ہو سکتیں جب تک دونوں ممالک کی قیادت دلی طور پر رضامند نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here