بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جس طرح جج صاحبان حلف اٹھاتے ہیں اسی طرح ایم پی ایز بھی حلف اٹھاتے ہیں، ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں تو کیا حکومت ججز کی بھی تنخواہ کاٹ دے؟ ۔
انہوں نے کہا کہ کتوں کے کاٹنے پر عدالت کا فیصلہ غیرمنصفانہ تھا، کیونکہ یہ میونسپل اختیارات کے اختیارات ہیں اس کی سزا ایم پی اے کو نہیں دی جاسکتی۔
جب کہ ایم پی ایز کو سنے بغیر رکنیت معطلی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 10 کے خلاف ورزی ہے۔