ممبئی: بھارتی اداکار ہریتھک روشن کو سموسے بے حد پسند ہیں تاہم اداکار کے انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ لیپ ٹاپ کے سامنے انتہائی سنجیدہ انداز میں بیٹھے ہیں، اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ میرا سنجیدہ چہرہ دیکھ کر بیوقوف مت بن جائیے گا، میں مینو دیکھ رہا ہوں کیوں کہ میں کھانے کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوں، اور مجھے سموسوں کی یاد آرہی ہے۔

اداکار کی اس پوسٹ نے نہ صرف مداحوں کو حیران کردیا بلکہ دیگر بالی ووڈ اداکار بھی بولے بغیر نہ رہ پائے، اداکارہ پریٹی زنٹا نے فوراً ہریتھک روشن کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی سموسہ پسند ہے جب کہ ٹائیگر شیروف اور ہما قریشی نے ایموجی پوسٹ کرکے رد عمل دیا۔

اداکار کے مداح نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی اس بات پر یقین کریں کہ آپ کو سموسے پسند ہیں جس پر ہریتھک نے کہا کہ سموسوں سے بھی بہتر اور اچھی کوئی چیز ہوسکتی ہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here