رپورٹ: ربنواز بلوچ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں محنت کشوں کیلئے فلیٹس کا افتتاح کرکے تختی لگائی ہے وہ منصوبہ دوہزار بارہ میں سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے شروع کیا تھا۔
کیپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق محنت کشوں کیلئے پانچ سو فلیٹس کا منصوبہ وہ ہزار بارہ میں شروع کیا گیا تھا، اور رقم مختص کی۔ اس وقت وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد آج اس کا افتتاح کردیا ہے۔