پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھر میں کورونا کیسز کے اضافے کے بعدایک ماہ کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج رات سے ایک ماہ کیلئے ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہوٹلز کے اندر بھی انڈور ڈائننگ کی سہولت پر پابندی لگا دی گئی ہے، جب کہ انڈور شادی ہالز میں بھی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔
سندھ میں تمام کاروباری سرگرمیاں ، مارکیٹس ، شاپنگ مالز ، شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے، جب کہ میڈیکل اسٹور، کلینکس، اسپتال اور پیٹرول پمپس کو استثنی حاصل ہوگا۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران امیوزمنٹ پارکس شام 6 بجے بند ہونگے۔ انڈور شادی کی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔ شادی ہالز میں بوفے بند ہوگا۔ کھلے میدان میں تین سو افراد شرکت کرسکیں گے۔ انڈور ڈائنگ، ریسٹورنٹ، جم ، انڈور اسپورٹس کلب ، سینما اور تھیٹر بھی بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں مزارات بھی آج سے بند کر دیئے جائیں گے۔ سندھ کے سرکاری اور نجی اداروں میں 52 فیصد عملہ بلایا جائے گا۔