پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا ویکسین عمل پاک فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ، سندھ حکومت سے کسی بھی عمل میں شفافیت کی امید رکھنا بیوقوفی ہوگی، بلاول ہاؤس کی تلاشی لی جائے ٹین پرسنٹ ویکسین کا حصہ وہاں بھی موجود ہوگا، راشن، فنڈز کے بعد کورونا ویکسین میں بھی سندھ حکومت ڈنڈی ماررہی ہے، تحقیقات ہونی چاہیے کس کے کہنے پر ویکسین بااثر شخصیات کو لگائی گئی۔
وزیر صحت اس وقت ماہرانی بن چکی ہیں جو نادر شاہی فرمان جاری کردیتی ہیں، قومی معاملے پر غفلت میں ڈاکٹرز کی بجاء سندھ حکومت کو گھر بھیجنا چاہیے، شریف خاندان کے ترجمان عوام کے بعد فرنٹ لائین ورکرز کا حق بھی کھا رہے ہیں، ویکسین کی شفاف ترسیل کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں، خرم شیر زمان