milk

کراچی: کمشنر کراچی نوید شیخ نے شہر میں دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کی شکایت کا نوٹس لے لیا ۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ از خود دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر نے دودھ فروشوں کوتنبیہ کر نے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دئے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ دودھ فروشوں کے رہنماﺅں کے ساتھ اجلاس کریں انھیں آگاہ کریں کہ آگاہ کریں کہ دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ غیر قانونی ہے۔ دودھ کی قیمت مقرر کر نے کا اختیار کراچی انتظامیہ کا ہے ۔ دودھ کی از خود قیمت میں اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here