کراچی: مقدمے میں گرفتار سول ایوی ایشن اتھاٹی کے افسران پیش، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی، ملزمان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس برانچ، خالد محمود، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر فیصل منصور شامل
ملزمان میں جوائنٹ ڈائریکٹر آصف الحق، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمود حسین بھی شامل ،ملزمان میں سپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس سمیت دیگر شامل ، تفتیشی افسر انسپیکٹر عبدالجبار میندھرو نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے جعلی پائلٹ لائسنس کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ،ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،
مقدمے میں 40 پائلٹ، 8 سرکاری افسران اور ایک پرائیویٹ شخص نامزد ہیں۔
مقدمات کا اندراج ڈپٹی ڈائریکٹر سول ایوی ایشن کی درخواست پر کیا گیا۔ مقدمات جعلی لائسنس کے امتحانات کے باعث درج ہوئے، قدمات میں لائسنس برانچ، پائلٹس اور دیگر کا ذکر کیا گیا ہے۔ کچھ پائلٹس کا وقت تب کا ہے جب وہ فلائٹس پر تھے۔ لائسنس کے امتحانات چھٹی کے روز ظاہر کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے
مقدمات میں چھ پی سی اے اے افسران گرفتار ہیں۔
لائسنس برانچ اور پائلٹ کے ریکارڈ کو تحویل میں لے لیا گیا۔ مقدمہ کے تفتیش افسر نے گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت تفتیشی افسر کی استدعا مظور کرتے ہوئے ملزمان کو مزید 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔