pti sindh

اسٹاف رپورٹ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و ر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور پارلیمانی لیڈر بلال احمد غفار کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام، عشایئے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، ایم پی اے خرم شیر زمان، ایم پی اے جمال صدیقی، ایم پی اے راجہ اظہر، ایم پی اے ربستان خان، شبیر احمد ، شاہ نواز جدون، ارسلان تاج گھمن، سنجی کنگوائی، ڈاکٹر عمران علی شاہ، ایم پی اے عدیل احمد، ایم پی اے ریاض احمد، ایم پی اے عدیبہ حسن، ایم پی اے دعا بھٹو، ایم پی اے سدرہ عمران سمیت دیگر رہنماءوں کی شرکت، رہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی اور عشایئے میں شریک رکن صوبائی اسمبلی و دیگر رہنماءوں کا اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے لیئے نیک تمناءوں کا اظہار، عشایئے سے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کو یکساں انصاف کی فراہمی کے لیئے قانون سازی کی ہے وزیراعظم عمران خان براہ راست عوام کی شکایت سنتے ہیں عوام سے جو وعدے کیے وہ جلد پورے ہونگے۔

وفاقی حکومت کی دیر پا معاشی پالیسیوں اور انتظام کی بدولت ملک کی اقتصادی سمت درست ہوئی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام نے استعفوں اور لانگ مارچ کی کھوکھلی سیاست کو دفن کردیا ہے، پی ڈی ایم کی 31جنوری کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اب یہ لوگ مزید جھوٹ بولیں گے اور اپنے جھوٹ کو سچ دکھانے کے لیئے پھر کوئی نیا شوشہ مارکیٹ میں چھوڑیں گے تا کہ کسی نہ کسی عوام کی توجہ حاصل کر سکیں ، پی ڈی ایم والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے مولانا فضل الرحمن اور ان کے اتحادی سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام شروع کریں جس سے ان کی دال روٹی چلتی رہے، انہوں نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت اور فلاحی کاموں کا نام ہے جبکہ پی ڈی ایم والے چوروں نے سیاست کو لوٹ مار اورکمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ایسی گندی اور گھٹیا سیاست کرنے والے لوگوں کی وجہ سے عوام تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں ، عشائیے کے اختتام پر انہوں نے رہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی کا شکریہ ادا کیا اور تمام رہنماءوں کو یقین دلایا کہ اپوزیشن سندھ میں صوبائی حکومت کو لوٹ مار نہیں کرنے دے گی اور صوبے میں عوامی مفاد اور بہتری کے لیئے حقیقی اپوزیشن کا کردا ر ادا کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here