اسٹاف رپورٹ

کراچی: این آئی سی وی ڈی کے ترجمان کے مطابق ۵ سال کے مختصر عرصے میں این آئی سی وی ڈی کو دنیا کے سب سے بڑے کارڈیک ہیلتھ کیئر ہیلتھ نیٹ ورک میں تبدیل کردیا گیا ہے، جس میں 10مکمل ہسپتالیں اور 19چیسٹ پین یونٹس شامل ہیں۔


اے ایس ایف میں قائم کیا گیا یہ سینٹر کراچی میں این آئی سی وی ڈی کا 15واں چیسٹ پین یونٹ ہے جبکہ ایک یونٹ ٹنڈوباگو، ایک گھوٹکی، ایک جیکب آباد اور ایک عمرکوٹ میں قائم کیاگیا ہے
یہ چیسٹ پین یونٹس کا منفرد پروگرام دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے۔ چیسٹ پین یونٹس 24 گھنٹے امراضِ قلب کے مریضوں کو ہنگامی طبّی امداد فراہم کرنے میں مصروفِ عمل رہتے ہیں
 پروفیسر ندیم قمر  کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف میڈیکل سینٹر میں این آئی سی وی ڈی کا9 2واں سینٹر کراچی کی عوام کے لئے ایک مزید تحفہ ہے۔ یہ سینٹر مین این آئی سی وی ڈی سے منسلک ہوگا


 دل کے دورے کے مریضوں کو فوری طبّی امداد کے بعد پرائمری انجیوپلاسٹی اور دیگر پروسیجرز کے لئے این آئی سی وی ڈی منتقل کیا جائیگا۔ اس پروگرام کے تحت پورے صوبہ سندھ میں مزید چیسٹ پین یونٹس قائم کیے جائیں گے


 ان چیسٹ پین یونٹس سے چار سال کے مختصر عرصے میں 4 لاکھ83 ہزار 89 مریض مستفید ہوئے ہیں اور 10ہزار 723 دل کے دورے کے مریضوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں این آئی سی وی ڈی حکومتِ سندھ کے اشتراک سے مریضوں کو انہی کے گھروں کے قریب امراضِ قلب کا جدید اور معیاری علاج بالکل مفت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور این آئی سی وی ڈی کاپورے صوبہ سندھ میں پھیلا ہوا سیٹ لائٹ سینٹرز اور چیسٹ پین یونٹس کا نیٹ ورک اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے: پروفیسر ندیم قمر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here