اسلام آباد: پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی۔

اس کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ سرکاری افسران و ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے، توقع ہے کہ جون 2021 تک اس نئی ایپلی کیشن کو لانچ کردیں گے، تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے، نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here