کوالالمپور: پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرمقامی حکام نے قبضے میں لے لیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے، مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیا گیا، اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے، پی آئی اے اور برطانیہ کی عدالت میں زیر التواء دوسرے فریق کے مابین قانونی تنازعہ سے متعلق یک طرفہ فیصلہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے اور پی آئی اے نے سفارتی چینلز کے ذریعہ اس معاملے کو اٹھانے کے لئے حکومت پاکستان کی حمایت حاصل کی ہے اور ان کے سفر کے متبادل انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایک اور بیان میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کوالالمپور طیارے کے تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، تمام لوگ امارات ائیرلائن کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق رات 1:40 منٹ پر کوالالمپور سے روانہ ہوں گے، 167 مسافروں کے علاوہ 18 عملے کے ارکان بھی شامل ہیں، تمام لوگ دبئی پہنچیں گے اور پھر وہاں سے امارات ائیرلائن کی اگلی پرواز پر اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here