وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکول کب سے کھلیں گے اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ 25 جنوری سے پرائمری اسکول کھولنے کی تجویز آئی ہے جبکہ سیکنڈری اسکول فروری کے پہلے ہفتے میں کھولننے کی تجویز سامنے آئی ہے، بعد میں بڑی کلاسیں کھولنے کی تجویز بھیجی گئی ہے، 19 جنوری کو اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ تجویز میں تین مراحل میں اسکول کھولنے کی بات کی گئی ہے، اسکول کھولنےکا فیصلہ این سی او سی، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ڈیٹا دیکھ کر کرنا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ آج بین الصوبائی تعلیم کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here