stone crushing thar

رپورٹ: حنیف سموں

قیمتی پتھروں کو کاٹ کر لےجانے کا سلسلہ پھر سے شروع گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگرپاکر میں موجود تھر کے اہم سیاحتی مقام اور خوبصورت کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا عمل ایک بار پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ سرخ گرینائٹ کے بھاری پتھروں کو کاٹ کر بڑے ٹرکس میں لاد کر لے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

کچھ ماہ قبل سندھ حکومت کی جانب کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کو روکنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اور دعوی کی گئی تھی کہ کارونجھر پہاڑ قدیمی ورثہ ہے، اسے بچایا جائے گا۔ساتھ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال کارونجھر کو نیشنل پارک کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا گیاتھا،مگر تاحال سندھ حکومت کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

گذشتہ روز نصف درجن کے قریب بڑے ٹریلرز پر بھاری پتھروں کو لاد کر لے جانے کا سلسلہ جاری تھا۔تھرپاکر کے متحرک سماجی حلقوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کارونجھر پہاڑ ایک خوبصورت دیومالائی پہاڑ ہے اور ہر سال ہزاروں سیاح بارش کے دوران اس کی خوبصورتی کو دیکھنے تھر آتے ہیں۔ اس طرح کی بی دریغ کٹائی سے اس پہاڑ کی خوبصورتی ماند پڑ جائے گی اس لیئے نوٹس لے کر کٹائی کے عمل کو روکا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here