مانیٹرنگ ڈیسک
کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو فوری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ہر ناکامی کا ملبہ ایک پیج کی آڑ میں فوج کے سر تھوپ رہا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف نے کہا ہے کہ فوج اور ایجنسیوں کے خلاف درجنوں بار ہرزہ سرائی کرنے اور اپنی ہر ناکامی کا ملبہ ایک پیج کی آڑ میں فوج کے سر تھوپنے والا عمران خان اُس پی ڈی ایم کو نشانہ بنا رہا ہے۔