لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مخالفین کا مشن احتساب کو ‘بر یک’ لگوانے کے سوا کچھ نہیں، آئینی مدت پوری کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا آئینی و جمہوری حق ہے۔

گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی مدت سے ایک دن بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، سیاسی مخالفین کا سینیٹ انتخابات میں رکاوٹوں کا منصوبہ بھی ناکام ہی ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی یا سیاسی ایجنڈا نہیں وہ عوام کیساتھ ہیں، عمران خان اصولی سیاست سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

چودھری سرور نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان میں امن و استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہو رہا، یو این او بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کا نوٹس لے، دہشتگردی کے ناسور کیخلاف 22 کرور پاکستانی مکمل طور پر متحد ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج اور جذبہ ایمانی موجود ہے، ملکی سلامتی کے حوالے سے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here