سندھ حکومت نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم احمدعمرسعید شیخ کی بریت کےخلاف عدالتی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ پیر کو سندھ حکومت عمراحمد عمر سعید شیخ کی بریت کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ کیس کے ملزمان کی ہفتے کو رہائی نہیں ہوگی کیوں کہ کورٹ آرڈر جیل بھجوائے جائیں گےاور اس پر قانونی رائے لی جائے گی۔

احمد عمرسعید شیخ سمیت دیگر ملزمان کے وکیل ندیم احمد نے بتایا کہ جیل حکام نے ریلیز آرڈرز ہائی کورٹ کو تصدیق کے لیے جاری نہیں کیے۔ ریلیز آرڈر کی تصدیق کے بغیر رہائی عمل میں نہیں آسکتی اور عدالتی وقت دوپہر تین بجے تک ہے۔

ہفتے کو احمد عمر کے اہل خانہ بھی جیل پہنچے تاہم انھوں نے بتایا کہ رہائی کے احکامات پر عدالتی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے احمد عمر سعید شیخ سمیت 4 ملزمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ وکیل کے مطابق جیل حکام کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی تصدیق کے بغیر کسی کو رہا نہیں کرسکتے۔

عدالت نے احمد عمر شیخ سمیت تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا اورریمارکس دئیے کہ ملزمان کو جب عدالت طلب کرے گی تو پیش ہوں۔
۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here