پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارٹی سے کوئی دستبردار نہیں ہورہا 95فیصد اراکین نے استعفے جمع کرادیے ہیں۔

ہفتے کی صبح لاہور سے سکھر روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بےنظیر بھٹو شہید کی برسی میں جارہی ہوں، بی بی نے ملک کیلئے بڑی بہادری سے جان دی، نوازشریف اور بینظیر بھٹونےملک کو میثاق جمہوریت دیا جس نے ملک کی تاریخ کو تبدیل کردیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جیل میں جب موجود ہوتے ہیں تونہں پتہ ہوتا کہ کون ملنے آرہا ہے، محمد علی درانی کےوزٹ سے پہلے بھی کئی پیغامات ہمیں ملے ہیں لیکن جب کوئی ملنےآجائے تو شہباز شریف کیسے منع کرسکتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا واضح اعلان ہےکہ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، موجودہ حکومت کوپتہ چل گیا ہےکہ اگلا الیکشن ووٹ سے نہیں جیت سکتے،یہ 2018میں ووٹ سےنہیں جیتے تو2023میں کیسےجتیں گے،ملک کے اتنے مسائل ہیں لیکن کابینہ اجلاس میں پی ڈی ایم ڈسکس ہوتی ہے۔

مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف اپنے بھائی اوراپنی پارٹی سے وفادار ہیں،اس لیے جیل میں ہیں، شہباز شریف اگراپنے بھائی سے وفا نہیں کرتے تو جیل میں نہ ہوتے۔ انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ پارٹی سےکوئی دستبردار نہیں ہورہا ہے، قومی اسمبلی کے95فیصد استعفے مجھےمل چکے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here