کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کی نظر بندی کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے عمر شیخ کی نظر بندی پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے عمر شیخ کی نظر بندی خلاف قانون قرار دے دی۔ عدالت نے عمر شیخ کو نظر بند کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا اور حکومت کو عدالتی ہدایت کے بغیر عمر شیخ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا بھی ہدایت کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے کیس میں برطانوی شہری احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کردیا ہے۔ سزا پوری ہونے پر ان کی رہائی ہونی تھی تاہم سندھ حکومت نے عمر شیخ کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے اور وفاقی حکومت نے بھی سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here