وزیراعلیٰ سندھ کے زیرصدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے پی ایم سی کے تحت سندھ میڈیکل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کردیا۔
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) ایکٹ 2020 رواں سال 24 ستمبر کو وفاقی حکومت نے پاس کیا۔
کابینا کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایم سی صوبے میں پبلک اور پرائیوٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹس کو ریگیولیٹ کریگی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں 95 فیصد سندھ کے اور 5 فیصد دیگر صوبوں کے طلبہ کو ایڈمیشن دی جائے۔
سندھ حکومت پرائیوٹ میڈیکل کالیجز کی فیس اسٹیکچر اپنے صوبے میں خود ریگیولیٹ کریگی۔