لاہور:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 12 سال بعد کلینڈر ایئر میں کسی بھی فارمیٹ میں کوئی سنچری نہیں بناسکے۔

دورہ آسٹریلیا میں کوہلی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد منگل کو ایڈیلیڈ سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ کوہلی کے شاندار کیرئیر میں 12 سال کے طویل عرصہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کے بلے سے کوئی سنچری نہیں بنی۔

بھارتی کپتان کوہلی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی شروعات 2008 ء میں کی تھی اور اس سال انہوں نے پانچ ون ڈے کھیلے تھے لیکن کوئی سنچری نہیں بناسکے تھے جس کے بعد سے کوہلی ہر سال سنچری بناتے آئے ہیں۔

رواں سال 2020 ء میں کوہلی ون ڈے یا ٹیسٹ فارمیٹ میں کوئی سنچری نہیں بناسکے، کورونا سے متاثر سال 2020 میں کوہلی نے 9 ون ڈے کھیل کر 431 رن بنائے، ان کا سال کا بہترین سکور 89 رنز رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here