کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ایم این اے سید نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پی آئی اے کہ تباہی کے زمہ دار وزیراعظم کباڑیہ خان ہیں، جنوری میں اسلام آباد کی طرف عوام کا مارچ ہوگا، روزویلٹ ہوٹل فروخت ہوگا تو توخان صاحب کے اے ٹی ایم اس کے خریدارہونگے، پی آئی اے کے کروڑوں آمدنی والے قیمتی روٹس دیگرائیرلائنزکوفروخت کیے جارہے ہیں۔ کراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ نفیسہ شاہ نے کہاکہ 262 پائلٹوں کے لائسنس کو جعلی قرار دیاگیا اوراب پی آئی اے سے ساڑھے سات ہزار ملازمین کو نکالا جارہا ہے۔ عمران خان نے ملک کو کباڑخانہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 20 کڑور عوام کی مہنگائی کی شکل میں جیب کتری کی گئی لیکن وزیراعظم نے اپنی غیر قانونی جگہ کو ریگولرائز کرالیا۔ نفیسہ شاہ کہاکہ پی ڈی ایم کے قیام میں مرکزی کردار پیپلز پارٹی کا رہا گلگت بلتستان الیکشن میں ڈیل کی افواہیں آئیں جو سراسر غلط ہے،چئیرمین بلاول بھٹو نےجو اعلان کئیے وہ پورے کیے پی ڈی ایم قیادت کو 27 دسمبر کو محترمہ کی 13 ویں برسی پر بلایا گیا ہے، گڑھی خدابخش جلسہ میں پی ڈی ایم قیادت شریک ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جنوری میں اسلام آباد میں مارچ ہوگا،اس حکومت نے عوام کی جیب کتری ہے، بنی گالا یا فنی گالا جو کہیں اسے این آر او دیا گیا،عوام کوگھر دینے کا وعدہ کیا لیکن خود کا گھر ریگولرائز کرالیا یہ اس حکومت کے دوہرے معیار کا چہرہ ہے، 3 سو کنال زمین کواین آراودیا گیا،غریبوں کے گھر ڈھائی سال سے گرائے جا رہے ہیں، لیکن وزیر اعظم کی غیر قانونی جگہ کو ریگولرائز کر دیا گیا۔
ان کا منشور تھا دو نہیں ایک پاکستان بنائیں گے، نئے پاکستان کی ایک اورگھناؤنی شکل سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ خان نے اس ملک کو کباڑ کا ڈھیر بنا دیا ہے پی آئی میں 262 پائیلٹ کے لائیسنس جعلی ہیں وہ سب جھوٹ تھا،پی آئی اے کے روٹس ملین آف ڈالرز کے روٹس ہیں جودوسرے ملکوں کو منتقل کیے جارہے ہیں ،اس ملک کے قیمتی اثاثے بھی اونے پونے بیچ رہے ہیں،پاکستان کا قومی اثاثہ پی آئی اے کا جنازہ نکال رہے ہیں ان کے فیصلے کے تحت ساڑھے سات ہزار خاندان کا معاشی قتل ہونے جا رہا ہے ،پی آئی اے اس وقت گلف سے آگے فلائی نہیں کرپارہی ہے، اسکا ذمہ دارکون ہے۔
یہ کیسی حب الوطنی ہے کہ خان کے اے ٹی ایم روزویلیٹ کے خریداربن گئے ہیں۔صوبائی وزیر شہلارضا نے کہاکہ اسٹیل مل کے ملازمین کوتنہا نہیں چھوڑ سکتے،جب سے اسٹیل مل کا تحفہ ملا عوام دشمن ٹولے کی اس پرنظرتھی، ہمیں فخر ہے کہ ہم اسٹیل مل بچانے والوں میں رہے وزیر اعظم کہتے تھے اداروں کومضبوط کریں گے لیکن حکومتی پالیسی اس کے برعکس ہے ،ایسا وقت آگیا ہے کے انڈوں اور ٹماٹر کی قیمت کم کرنے پر سوچا جائے سیاست کا معیار ہوتا ہے، بات کرنے والے درباری ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہا جا رہا ہے پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ گئی ہے ،ہماری تحریک میں دراڑ نہیں ڈالی جا سکتی ،جلسوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تمام تررکاوٹوں کے باوجودتحریک کے دوسرے مرحلے کا بھی جلد آغاز ہوگا۔