کراچی: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا کرنا چاہتی ہے۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں اور حکومت کی بڑی خواہش ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلاف پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فروری سے عوام کی تکالیف کم ہوں گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا کورونا جب تک ختم نہیں ہوگا ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں بجلی کا بحران ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو انرجی کرائسسز کا مسئلہ تھا لیکن ہم نے سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے۔ آج ہمیں اضافی گیس مل رہی ہے جبکہ سستی اور اضافی بجلی سے ملکی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here