لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں عوام کو ساتھ لے کر جائیں گے اور اسلام آباد پہنچ کر استعفے چھین کر لیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت زمینی حقائق سے واقف نہیں، عوام تاریخی منہگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں، انہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں، حکومت اپنے کسانوں کے بجائے دنیا سے خریداری کررہی ہے، عوام اپنے مسائل حل نہ ہونے پر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، حکومت موجودہ نظام سے عوام کی نفرت کو محسوس نہیں کر رہی، کٹھ پتلی وزیراعظم کے پاس جواب نہیں کہ عوام کیلئے کیا کریں گے، اگر وہ عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو انھیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام 11 جماعتیں متحد ہیں اور ان میں کوئی اختلاف نہیں، ہم نے طے کر رکھا ہے کہ حکومتی رویے کےخلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہمارے نکلنے کا مقصد حکومت کو گھر بھیجنا ہے، لانگ مارچ تو ہونا ہی ہونا ہے، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ لانگ مارچ کب اور کیسے کرنا ہے، لیکن جو بھی فیصلہ ہوا ہم لانگ مارچ میں عوام کو ساتھ لے کر جائیں گے، اور اسلام آباد پہنچ کر عمران خان سے استعفی چھین کر لیں گے، عوامی طاقت کے سامنے وزیراعظم نہیں بچ سکتے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں چل رہے، ہم نے واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کہ مذاکرات کا وقت چلا گیا، اب مذاکرات تب ہوں گے جب وزیراعظم نہیں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here