پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیر لائن سیرن ائیر کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ فلائٹ آپریشن اگلے سال 2021 جنوری سے شروع ہوگا۔
فلائٹ آپریشن میں جدید ائیر بس 330 اور بوئنگ 737 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نئے فلائٹ آپریشن کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نجی ائیر لائن کو فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب اور یو اے ای کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ سیرن ائیر جدید ائیر بس 330 اور بوئینگ 737 طیارے استمعال کرے گی۔
نجی ائیر لائن اجازت ملنے کے بعد چین اور برطانیہ کیلئے بھی پروازیں شروع کرے گی