اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی برطرفی کی اپیل خارج کر دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رولز آف بزنس میں لکھا کہ دہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا، وزیراعظم معاونین رکھ سکتے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ زلفی بخاری کے کیس میں معاونین خصوصی کے حوالے سے اصول طے کرچکی ہے، دہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا ہے، ان کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here