اسٹاف رپورٹ
کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کا عندیہ دے دیا۔
اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آئینی اعتبار سے اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اختیار وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہے۔
مرتضی وہاب نے وزیراعلی سندھ کے استعفے کی بھی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے میمبران کی طرح رکنیت سے استعیفی جمع کروایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کہیں نہیں بھاگےوہ چوبیس تاریخ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔