کویت میں شہری ہوابازی کے سرکاری ترجمان سعد العتیبی نے کہاہے کہ کویتی شہری ہوابازی کے حکام نے تین فضائی کمپنیوں مصر ایئر ، کویت ایئرویز اور الجزیرہ ایئرویز کا اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ کویت سے مصر کے لیے پروازوں کے دوبارہ آغاز کی خواہش مند فضائی کمپنیوں کو پھر سے سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق العتیبی نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد کویت میں مقیم ان مصریوں کے لیے سفری اقدامات آسان بنانا ہے جو براہ راست پروازوں کے ذریعے اپنے ملک واپس جانے کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفری اقدامات ، کوویڈ 19سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی طبی تقاضوں کی پابندی کے ساتھ مشروط ہوں گے۔کویت میں موجود مصریوں کی تعداد کا اندازہ تقریبا 7 لاکھ لگایا گیا ہے۔
یہ بھارت کے بعد کویت میں دوسری بڑی کمیونٹی ہے۔کویت نے کرونا کی وبا کے پھیلا کا بڑا ذریعہ شمار کرتے ہوئے 30 سے زیادہ ممالک کے لیے کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ان ممالک میں مصر، لبنان، عراق، ایران اور بھارت شامل ہیں۔کویت اور مصر کے درمیان براہ راست پروازیں روک دیے جانے کے باعث بہت سے مسافروں کو کسی تیسرے ملک کے ذریعے ٹرانزٹ پرواز کا سہارا لینا پڑا۔ اس کے نتیجے میں ان کے سفر کے اخراجات میں بڑی حد تک اضافہ ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here