حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اہم اجلاس آج 14 دسمبر بروز پیر جاتی امرا میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ لاہور جلسے کے بعد اگلی حکمت عملی پر عمل درآمد کیلئے آج اجلاس میں مشاورت کریں گے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعتوں کا سربراہی اجلاس دوپہر 2 بجے جاتی امراء میں طلب کيا گیا ہے۔
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، میاں افتخار، افتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شاہ اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر، ڈاکڑ عبدالمالک بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس کے شرکا لاڑکانہ میں جلسے پر بھی مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی اور ملک بھر میں مظاہروں پر بھی غور ہوگا۔