لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ریلی نکالنے جانے پر اچھرہ، گوالمنڈی اور لوہاری تھانے میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں۔

سیکڑوں لیگی کارکنوں کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں مریم نواز نے جس ہوٹل میں کھانا کھایا اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یاد رہے گزشہ روز مینار پاکستان جلسے میں عوام کو شرکت کی دعوت دینے کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی قیادت میں گجومتہ سے داتا دربار تک ریلی نکالی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here