hafeez

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کا حلف لیا۔

ایوان صدر میں ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور وفاقی وزیر حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حفیظ شیخ سے حلف لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے آئینی بحران سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی کو وفاقی وزیر بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا تھا اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کسی آئینی بحران سے بچنے کیلیے وزیراعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 6 کے تحت خصوصی اختیار کا استعمال کرنے پر غور شروع کردیا ہے، وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر مقرر کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here