سابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو اپنے وقت ميں ٹيم کا مقبول ترين ليڈر قرار دے ديا۔
مکی آرتھر نے ايک انٹرويو ميں سرفراز کی تعريف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے لیڈر ہيں، فيلڈ ميں ڈسپلن قائم رکھتے تھے مگر ڈريسنگ روم ميں کھلاڑيوں کے بھائی بن جاتے ہيں۔
مکی آرتھر نے انکشاف کیا کہ یہ خصوصیت مصباح الحق مائيکل کلارک اور گريم اسمتھ جيسے کپتانوں ميں نظر نہيں آئی۔