برطانیہ میں امریکی دواساز کمپنی فائزر کی لگائی جانے والی کرونا وائرس ویکسین سے الرجی کے 2ممکنہ کیسز سامنے آگئے۔

برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ ایس) نے ہدایت دی ہے کہ سخت الرجی کی ہسٹری والوں کو فی الحال فائزر ویکسین نہیں لینی چاہیے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں میں سے 2افراد پر ویکسین نے الرجک ری ایکشن کیا۔

ویکسین لگوانے والے دونوں افراد کا تعلق طبی عملے سے ہے اور ری ایکشن کا شکار دونوں افراد کو پہلے سے الرجی کی شکایت تھی۔

انگلینڈ میں این ایچ ایس کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر اسٹیفن پووس نے بتایا کہ دونوں افراد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 2روز قبل کرونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ امریکی دواساز کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کو ملک بھر میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here