پی ٹی وی کے نئے چیئرمین نعیم بخاری نے بھاری تنخواہوں والے کنٹریکٹ افسروں کو فارغ کرنے کا حکم دے ديا ہے۔

نعيم بخاری کے بطور چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھاری تنخواہيں وصول کرنے والے افسروں کو فارغ کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے۔پی ٹی وی سےفارغ ہونےوالے8 کنٹریکٹ افسروں میں چیف مارکیٹنگ خاور اظہر بھی شامل ہيں۔

نوٹیفیکیشن کےمطابق ان ہاؤس اینالسٹ راشد لطیف،چیف ایچ طاہرمشتاق،چیف ٹیکنالوجی افسرناصرنقوی،چیف نیوزاینڈ کرنٹ افیئرزقطرینہ حسین اورجنرل منیجرسیکیورٹی ندیم نیازی کے نام بھی فارغ ہونے والے افسران ميں شامل ہيں۔

ہیڈ آف اسٹریٹیجی عاصم بیگ اورایگزیکٹیو پروڈیوسرخرم انور کوبھی فارغ کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here