ایدھی ہوم میں ڈکیتی کے ملزمان کو زخمی ہونے پر ایدھی کی ہی ایمبولنس کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا۔
اسٹاف رپورٹ
کراچی: سٹی کورٹ کراچی میں مقدمے کے دوران گیلری گرجانے سے تین ملزمان عمیر، سلیم اور جان اختر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ملزمان کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ یاد رہے کہ ملزمان دو ہزار چودھ میں ایدھی ہوم میں دس کروڑ کی ڈکیتی کی تھی اور اسی الزام میں گرفتار تھے۔ ملزمان آے ڈی جے ۹ میں پیشی پر آئے تھے۔