ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے مطابق رقم میکرو اکنامک استحکام کے لیے استعمال کی جا سکے گی جس کے ذریعے تجارتی سہولیات میں اضافہ اور برآمدات میں تنوع پیدا کیا جاسکے گا۔
معاشی استحکام یقینی بنانے کے لیے حکومتی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج آنا شروع ہوگئے تاہم کرونا نے انتہائی اہم موقع پر پاکستانی معیشت کو متاثر کیا۔
پروگرام کی مدد سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیرف اور ٹیکس اصلاحات سے متعلق اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان تقریباً 6 ماہ قبل 30 کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا معاہدہ طے پایا تھا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ 30 کروڑ ڈالر کی امداد میں سے 52 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم ناروے حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں ایمرجنسی رسپانس سسٹم کی بہتری کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔