ایبٹ آباد: نوید اکرم عباسی
ضلع ایبٹ آباد میں تیسرے روز بھی بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری جاری جسکی وجہ سے گلیات سرکل بکوٹ کے تمام دیہاتوں کا ضلعی ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد سے رابطہ منقطع ہوگیا، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر ادارے برف باری رکنے کا انتظار کر رہئے ہیں تاکہ مری ایبٹ آباد روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکیں کھولی جائیں عوام علاقہ محصور ہو کر رہ گئے۔