گلگت : علی یونس علی

گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا سپیکر فدا محمد ناشاد نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا، گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 32 اراکین نے آج اسمبلی حال میں باقاعدہ اپنے حلف اٹھا لیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے صدر امجد حسین دو نشستوں سے کامیاب ہوئے جس کے باعث 33 نشستوں میں اپنی دوہری رکنیت کے باعث ممبران کی تعداد 32 ہوئی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے ایوان میں تحریک انصاف اپنی دس نشستوں سمیت آزاد امیدواروں اور حلیف جماعت ایم ڈبلیو کی تین نشستوں اور 16 جنرل اور 6 مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی تین الیکشن میں جیتی نشستوں سمیت ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں سمیت 5 نشستیں حاصل کرکے گلگت بلتستان اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنی دو نشستوں سمیت خواتین کی ایک مخصوص نشست لیکر 3 ممبران کے ساتھ اسمبلی کے فلور پر موجود رہی ۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 ممبران اسمبلی میں نواز خان ناجی , انجینئر محمد اسماعیل اور شاہ بیگ کے علاوہ تمام امیدوار آمدہ الیکشن میں نئے چہروں کے ساتھ اسمبلی کے فلور پر نظر آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here