ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت کی گئی۔

نادرا تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

جبکہ عدالت نے سیکرٹری ٹیلی کمیونیکیشن سے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت میں درخواستگذار طارق منصور نے موقف اختیار کیا کہ 10 اپریل کو ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے کے لیے ڈرک ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا۔

درخواستگذار کا کہنا تھا کہ شہریوں کا حساس ڈیٹا 35 کروڑ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here