سندھ حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد سے کم اسٹاف رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آدھے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کيلئے نئی احتیاطی تدابیر کے تحت صوبائی حکومت نے فوری طور پر مندرجہ ذیل احکامات جاری کیے ہیں، جس پر عمل 31جنوری تک ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق کاروباری مراکز صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھولے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ انڈور شادیوں پر پابندی جب کہ کھلے ہالز ميں بھی حکام کی جانب سے 200 مہمانوں تک کی اجازت ہوگی۔ شادی تقریب کی اجازت رات 9 بجے تک ہوگی۔ بوفے سروس اور پیکڈ کھانے پر پابندی ہوگی۔

سندھ میں سنیما، ،انڈور جمز، انڈور کھیلوں کے مراکز، مزارات اور جمز بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جب کہ ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری بھی رات 10 بجے تک ہوگی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد سے کم اسٹاف رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آدھے ملازمین گھر سے کام کرینگے۔

تمام سرکاری اور نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیس ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here