لاہور: قومی کرکٹرز کا 54 رکنی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچ گیا، چار گروپس میں تقسیم کھلاڑی 14 روز قرنطینہ میں گذار کر اِن ایکشن ہوں گے۔

قومی شاہینوں کا کیویز کے دیس بسیرا، آکلینڈ کے بعد کرائسٹ چرچ میں پڑاؤ ڈال لیا جہاں کھلاڑیوں اور کوچنگ سمیت سپورٹنگ اسٹاف کے 54 رکنی اسکواڈ کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کردیا گیا۔

کورونا ایس او پیز اور مقامی ضابطوں کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن پالیسی کے تحت تمام گروپس کو اپنے اپنے مقررہ وقت اور مقام پر ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ اسکواڈ میں شامل تمام اراکین ابتدائی تین روز مکمل آئسولیشن میں رہیں گے، ٹریننگ بھی نہیں کرسکیں گے۔

پاک کیوی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 اٹھارہ دسمبر کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر کو سیڈن پارک ہملٹن میں ہو گا، تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو مکلین پارک، نیپئر میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 26 دسمبر سے شروع ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here